نیب کا سابق ڈی جی ایم ڈی اے کے گھر چھاپہ، ایم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

عی Nov 25, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے سابق ڈی جی ایم ڈی اے (ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی) محمد سہیل کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کارروائی آمدن سے زائد اثاثوں اور ایم ڈی اے سکیموں میں فنڈز کی خورد برد کی تحقیقات کے حوالے سے کی گئی۔

گلشن اقبال میں محمد سہیل کے گھر کی تلاشی میں اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ ریکارڈ میں بینک ریکارڈ، چیک بکس، واؤچرز، گاڑیوں کا ریکارڈ، الاٹمنٹ فائلز، جائیداد کے کاغذات، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر ضروری دستاویزات شامل ہیں۔

ملزم نے ملک کے اندر اور بیرون ملک اپنے اہل خانہ کے نام پر بے شمار دولت اور جائیدادیں بنائیں۔

نیب ذرائع کے مطابق محمد سہیل ایم ڈی اے میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ایک اور تحقیقات میں بھی مرکزی ملزم ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں