
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران محسن نقوی نے خطے کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پیغام پہنچایا۔ بی بی سی کے مطابق ان کاکہناتھاکہ ایرانی سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل کا ’خاص خط‘ اور وزیر اعظم کا پیغام لایا ہوں،اور وزیر اعظم (شہباز شریف) کی طرف سے پیغام۔‘محسن نقوی کہتے ہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے جو خط اور پیغام لے کر وہ پہنچے ہیں، وہ ’موجودہ صورتحال‘ کے حوالے سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا اور امریکہ،ایران جنگ کے حوالے سے مختلف اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کے پائیدار امن کے لئے سفارتی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
