ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان

بڑا ڈیٹا Jun 25, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ وینزویلا میں آنے والے دو زلزلوں کی شدت بہت زیادہ تھی اور ان کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ امریکہ مدد کیلئے تیار، پرعزم اور مکمل طور پر قابل ہے، تمام اداروں فوری کارروائی کیلئے تیار رہیں، ہم اپنے نئے اور عظیم دوستوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اس سے قبل امریکی نائب وزیرِ خارجہ برائے غیر ملکی امداد جیرمی لیون نے کہا تھا کہ ان کا ملک وینزویلا میں تلاش اور امدادی ٹیمیں، طبی سہولیات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان بھیجے گا۔

میکسیکو کے وزیرِ خارجہ روبرٹو ویلاسکو الواریز نے بھی وینزویلا کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں