ارشدیپ سنگھ نے سمرین کور کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کر دی، تصاویر وائرل

بڑا ڈیٹا Jul 27, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی بار اس رشتے کو عوامی طور پر تسلیم کر لیا۔


بھارتی فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سمرین کور کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں مختصر مگر معنی خیز الفاظ ’’مائے پرسن‘‘ لکھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Arshdeep Singh (@_arshdeep.singh__)

ان تصاویر کے بعد مداح جوڑے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں رواں سال اس وقت سامنے آئیں جب ارشدیپ سنگھ نے سنیپ چیٹ پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تصویر میں موجود خاتون کے ٹیٹو اور نیل آرٹ کو سمرین کور سے جوڑتے ہوئے دونوں کے درمیان تعلق کا اندازہ لگایا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں