
برسلز (زاہد مصطفیٰ اعوان) پاکستان مسلم لیگ (ن) بیلجیم کا ایک اہم مشاورتی اجلاس صدر حاجی پرویز اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سینئر وائس پریزیڈنٹ غیاث الدین بھٹی,نائب صدر میاں سعید پرویز، جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی، فنانس سیکرٹری آصف جمیل شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی اور قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بالخصوص وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی حالیہ گفتگو جس میں ملک میں نئے انتظامی یونٹس (نئےصوبوں) کے قیام اور انتظامی نظام میں اصلاحات سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں تھی اس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
