
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے 2بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بابومسافر اور ساندل ایکسپریس 2ہفتے بعد بحال ہوں گی،بابو مسافرٹرین 20اگست کو لاہور سے لالہ موسیٰ کیلئے چلے گی،ساندل ایکسپریس 21اگست سے ملتان تا سرگودھا بحال ہوگی،دونوں ٹرینیں کورونا وبا کے دوران بند کی گئی تھیں۔
ریلوے حکام کاکہناہے کہ مسافروں کے اصرار پر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ رواں سال مزید ٹرینیں بحال کریں گے۔
