جشن آزادی: شہر قائد میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 93 افراد زخمی

بڑا ڈیٹا Aug 14, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں یوم آزادی کا جشن منانے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ 93 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کے دعوؤں کے باوجود رات بارہ بجتے ہی شہر فائرنگ سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں نامعلوم سمت کی گولیاں لگنے سے زخمی شہریوں کو مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے صرافہ بازار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا تاہم خاتون جاں بحق ہوگئی۔

کورنگی ڈھائی نمبر، گلشن اقبال ہزارہ گوٹھ، جیل چورنگی نور مسجد، کورنگی 4 پول 51 کے سیکٹر سے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں