گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 7ویں روز میں داخل، آج پھر مذاکرات ہوں گے

بڑا ڈیٹا Aug 14, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے جبکہ معاملے کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی نمائندوں کے ساتھ آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 7 دن سے ہماری ملک گیر ہڑتال جاری ہے اور پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز احتجاج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر سے کے پی ٹی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ اور سندھ حکومت کے وزراء سے مذاکرات ہوں گے، کل وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی ہے جاس میں انہوں نے وزیر داخلہ سندھ اور دیگر وزرا کو ہمارے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری پر امن ہڑتال مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے واضح کیا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسی یقین دہانی میں نہیں آئیں گے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے نوٹیفیکیشن نہیں ہوتا ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں