ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ

بڑا ڈیٹا Sep 3, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر کا ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دیتے ہوئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں، ایران کے خلاف نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی رجیم وقت کے ساتھ کمزور ہوتی جارہی ہے، ہم ایران میں حیرت انگیز نتائج حاصل کررہے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران ریڈار اور میزائل سسٹم دوبارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی ہر سرگرمی پر ہماری گہری نظر ہے، ایرانی عوام جلد اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، ایرانی عوام اپنی حکومت کا مزید جبر برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں 65 ہزار مظاہرین ہلاک ہو چکے، ایران مظاہرین کو آنکھوں کے درمیان گولی مارتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں