
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سکیم کا دائرہ سرکاری ملازمین، جنرل پبلک اور ڈیلیوری بوائز تک وسیع کرنے کی بھی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا جب کہ طلبہ کو ای بائیک کی دو روزہ مفت ٹریننگ دی جائے گی، طلبہ کو 6 ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول کرنے سے روکتے ہوئے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دیا ہے۔
