اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا: بابر اعظم کی کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد گفتگو

بڑا ڈیٹا Sep 3, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس کے بعد سٹار کرکٹر بابر اعظم نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کلیئرنس ہاؤس میں استقبال کیا اور کھلاڑیوں و ٹیم آفیشلز سے ملاقات کے دوران کرکٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔

بادشاہ سے ملاقات کے بعد سکائی سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا۔


واضح رہے کہ ملاقات کی تصویر بعدازاں بکنگھم پیلس کی جانب سے بھی شیئر کی گئی، جس کے ساتھ بتایا گیا کہ کنگ چارلس نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کلیرنس ہاؤس میں استقبال کیا۔

ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے، اس دوران کرکٹ کے علاوہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کنگ چارلس کو خصوصی تحفے کے طور پر کرکٹ بیٹ پیش کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں