وفاقی دارالحکومت کی صورتحال، پمز اور پولی کلینک میں ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

بڑا ڈیٹا Sep 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی اسپتالوں نے تیاریاں مکمل کرلیں، پمز کے بعد پولی کلینک کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل اور نان میڈیکل شعبوں کے سربراہان کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہسپتال میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ طبی عملے کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایمرجنسی، ٹراماسینٹر،آئی سی یو، سرجری، بلڈ بینک اور آپریشن تھیٹرزمیں اضافی اسٹاف کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کےمطابق ہنگامی صورتحال میں ڈاکٹر تنویرملک پولی کلینک کےفوکل پرسن ہوں گے، اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں