کوہاٹ: پرانا پولیس لائنز میں خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

بڑا ڈیٹا Sep 20, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ کے پرانا پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کوہاٹ کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسجد پولیس لائنز پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں ملوث نامعلوم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں