پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ماہانہ بنیاد پر 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: وزارت خزانہ کا دعویٰ

بڑا ڈیٹا Sep 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ماہانہ بنیاد پر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس کے نتیجے میں نیٹ انفلو بھی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں اضافے کے ساتھ نیٹ انفلو دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری سامنے آئی ہے اور اگست 2026 میں نیٹ ایف ڈی آئی بڑھ کر 316 ملین امریکی ڈالر ہوگئی جو گزشتہ دو سال کے دوران کسی ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق اگست کے دوران ایف ڈی آئی میں اضافے کو چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی سرمایہ کاری میں بہتری نے سہارا دیا جبکہ سرمایہ کی واپسی اور بیرونی اخراج میں کمی کے باعث ماہانہ بنیادوں پر نیٹ ایف ڈی آئی کی پوزیشن نمایاں طور پر مضبوط ہوئی۔

مزید بتایا گیا کہ یہ پیش رفت پاکستان کے معاشی استحکام سے سرمایہ کاری پر مبنی اور پائیدار معاشی نمو کی جانب بڑھنے کے تناظر میں ایک مثبت اشارہ قرار دی جا رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں