اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال

بڑا ڈیٹا Sep 21, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد تمام اختیارات اور وسائل چار وزرائے اعلیٰ کے پاس آگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کے بعد پاکستان کے چار صوبے نہیں رہے بلکہ وہ چار آزاد ریاستیں بن گئیں، موجودہ نظام حکومت کے تحت پاکستان نہیں چلایا جاسکتا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، تعلیم، صحت اور روزگار کے علاوہ پانی بجلی گیس تک فراہم نہیں، آج نئے انتظامی یونٹس کا قیام ہماری خواہش نہیں بلکہ پاکستان کی مجبوری بن چکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام سے این ایف سی کا سارا پیسہ اسی یونٹ میں لگے گا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے میرٹ کا قتل عام بند ہوجائے گا، نوجوانوں کو انتظامی یونٹس کے حق میں کھڑے ہونا ہوگا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں