ملازمین کی سنیارٹی تبدیل کرنے سے پہلے سماعت کا موقع دینا لازم قرار، تحریری فیصلہ جاری

بڑا ڈیٹا Oct 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملازمین کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ملازمین کی سنیارٹی تبدیل کرنے سے پہلے انہیں سماعت کا موقع دینا لازمی ہے، چاہے سابقہ سنیارٹی قواعد کے خلاف ہی کیوں نہ مقرر کی گئی ہو۔


عدالت عظمیٰ نے اپنے تحریری فیصلے میں واضح کیا کہ سنیارٹی ملازم کا قیمتی حق ہے، جس سے اس کے کیریئر اور ترقی کے امکانات وابستہ ہوتے ہیں، تاہم سنیارٹی خودکار ترقی کی ضمانت نہیں، بلکہ ترقی کا تعین متعلقہ قانون اور قواعد کے مطابق ہونا چاہیے۔


عدالت نے قرار دیا کہ کسی ملازم کی سنیارٹی متاثر کرنے سے پہلے اس کا مؤقف سننا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا یہ تحریری فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا، جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی اس بینچ میں شامل تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں