’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بڑا ڈیٹا Oct 13, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں مقبول امریکی ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار آر جے مِٹے 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اداکار کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر براؤنزویل میں ہوا، تاہم موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔


پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر کسی مجرمانہ کارروائی کا شبہ ظاہر نہیں کیا گیا۔


واضح رہے کہ آر جے مِٹے نے مشہور سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں والٹر وائٹ کے بیٹے کا کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔

اداکار پیدائشی طور پر سیریبرل پالسی بیماری سے متاثر تھے اور معذور افراد کے حقوق کیلئے بھی سرگرم رہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں