آزاد کشمیر کے ڈومیسائل پر اسلام آباد سول ججز بھرتی کے امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ 

بڑا ڈیٹا Oct 29, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر کا ڈومیسائل رکھنے والی وکیل کو اسلام آباد کے سول ججز کی بھرتی کے لیے امتحان سے روکنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے ذوفشاں صدیقی ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہمیں امتحان میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے، جسٹس ایاز شوکت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست تو اب غیر موثر ہوچکی ہے کیونکہ کل 30 اکتوبر کو آخری پیپر ہے، آپکی درخواست پر جواب 20 کو جمع ہو چکا آپ 23 اکتوبر کے امتحان سے پہلے متفرق درخواست دیتے، امتحان 23 اکتوبر سے شروع ہوئے تھے اب کیسے یہ درخواست سنوں، آج سیکنڈ لاسٹ پیپر ہے اور کل آخری پیپر ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں