کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخی سائبر حملہ، ہیکرز نے اربوں ڈالر کی کرنسی چرا لی

بڑا ڈیٹا Oct 30, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا ہے، ہیکرز نے اربوں ڈالر منتقل کر لئے۔

کمپنی نے اپنے پلیٹ فارم پر تمام تر ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کے عمل کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

بی بی سی اور وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے بائنانس کے انٹرنیٹ سے منسلک ہاٹ والٹس کو نشانہ بنا کر محض 15 منٹ کے اندر 8 مختلف بلاک چین نیٹ ورکس کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے منتقل کئے۔

بلاک چین تجزیاتی کمپنیوں نے چوری ہونے والی رقم کا تخمینہ 5.91 ارب ڈالر جبکہ ٹی آر ایم لیبز نے 6 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان قرار دیتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی قرار دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں