کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

بڑا ڈیٹا Nov 2, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی وزیر کی اسلام آباد آمد پر سینیٹر انوشہ رحمان اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل نے اُن کا استقبال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ کل وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چینی وزیر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی تبادلوں اور دوطرفہ روابط کے تسلسل کا حصہ ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں