
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم نائن پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی واردات ، ملزمان گھر سے 30 تولہ سونا اور ہزاروں ڈالر چوری کرکے فرار ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایم نائن گڈاپ سٹی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سٹریٹ نمبر 11 میں گھر کو چوروں نے نشانہ بنا لیا،اہل خانہ کی غیر موجودگی میں ملزمان گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے بتایا کہ گھر میں 30 تولہ سونا اور 5 ہزار امریکی ڈالر رکھے تھے چوری کیے گئے ہیں۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس مددگار ون فائیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرکے شواہد حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔
