
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں فضائی آپریشن مسلسل تیسرے روز بھی شدید متاثر رہا، جہاں مزید 5 ہزار 200 سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
فضائی ڈیٹا فراہم کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 600 سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 3 ہزار 600 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جمعے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر میں پروازوں کی روانگی روک دی تھی۔
