وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گلف سٹریم طیارے کے اخراجات بڑھ گئے، اضافی بجٹ منظور

بڑا ڈیٹا Nov 16, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرِ استعمال گلف سٹریم طیارے کے اخراجات بڑھ گئے، 2 ارب 35 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز منظور کرلیے گئے۔

دنیا نیوز کو حاصل ہونے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرِ استعمال خصوصی گلف سٹریم طیارے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری حاصل کی گئی تھی، جس کی صوبائی کابینہ نے بھی توثیق کر دی ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ طیارے کے اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے اضافی مالی وسائل کی ضرورت ظاہر کی گئی، جس کے بعد 2 ارب 35 کروڑ روپے کی اضافی رقم کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا اضافی فنڈز کی منظوری کا مقصد وی آئی پی طیارے کے اخراجات کو پورا کرنا ہے، اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے حکومتی تجویز کی منظوری دی۔

مزید برآں گلف سٹریم طیارہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استعمال میں ہے، تاہم اس کے اخراجات میں اضافے کے باعث مزید اربوں روپے مختص کیے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سرکاری وسائل کے استعمال اور طیارے پر آنے والے مجموعی مالی بوجھ سے متعلق سوالات بھی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں