معاذ صفدر نے بیٹی کی پیدائش پر اہلیہ کو قیمتی تحفہ دے دیا

بڑا ڈیٹا Nov 16, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی ولاگر معاذ صفدر نے اپنی تیسری اولاد کی پیدائش کی خوشی میں اہلیہ صبا معاذ کو تحفے میں گاڑی دے دی۔

حال ہی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد معاذ صفدر نے اہلیہ کے لیے سرمئی رنگ کی سوزوکی ویگن آر خریدی، جسے ان کے گھر پہنچایا گیا۔

صبا معاذ نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’’الحمدللہ، میں نے انہیں ایک خوبصورت شہزادی کا باپ بنایا اور انہوں نے مجھے بھی شہزادی جیسا احساس دلایا۔‘‘

View this post on Instagram

A post shared by Saba Maaz (@saba_maaz123)


ان کی پوسٹ سامنے آتے ہی مداحوں نے جوڑے کو مبارک باد دی اور معاذ صفدر کے اس محبت بھرے اقدام کو سراہا۔


واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے معاذ صفدر اور صبا معاذ سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں، جہاں دونوں اپنی روزمرہ زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں