فیڈوشیم گلوبل کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا جدہ میں انعقاد 

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے خوبصورت ساحلی شہر جدہ میں، معروف اور قدیم جدہ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام سال 2026 کا دوسرا شاندار ٹورنامنٹ، “فیڈوشیم گلوبل

حیاتیات Apr 15, 2026 IDOPRESS

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے خوبصورت ساحلی شہر جدہ میں، معروف اور قدیم جدہ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام سال 2026 کا دوسرا شاندار ٹورنامنٹ، “فیڈوشیم گلوبل کرکٹ ٹورنامنٹ”


17 اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اعلیٰ معیار کی کرکٹ، بہترین اسپورٹس مین شپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا حامل ہوگا، جس میں کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ کو ایک بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں جدہ کرکٹ کلب کی تین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں جدہ کرکٹ کلب – ریڈ، جدہ کرکٹ کلب – بلیو، اور جدہ کرکٹ کلب – گرین اس اہم ایونٹ میں جدہ کرکٹ کلب کی اہم شخصیات کجن میں صدرانجینئر عبدالماجد خان، نائب صدر مرزا محمود الحسن، چیئرمین، جدہ کرکٹ کلب، انجینئر سید غوث


یمانی صاحب، نائب چیئرمین، ماجد سعید خان کے علاوہ دیگر مہمانوں میں منہاج ظفر، اعجاز حسین، عمار ملک، معاذ یعقوب، خلیل الرحمن، محمد ناصر ابرار، اعجاز فاروقی بھوپالی، شیخ خالد، حافظ عثمان گجر، حافظ افتخار، محمد مستقیم، محمد شہزاد، وقار احمد شریک ہونگے۔


ٹورنامنٹ کا فائنل میچبروز جمعہ، 15 مئی 2026 کو کھیلا جائے گا جو ایک یادگار اور سنسنی خیز مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔


جدہ کرکٹ کلب تمام کرکٹ شائقین، میڈیا نمائندگان اور کمیونٹی ممبران کو اس شاندار ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں