اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف آج سے 18اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیے کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف آج سے 18اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیے کا دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ تناظر میں ہوں گے،دوطرفہ تعاون اور خطے کے امن وسلامتی پر تبادلہ خیال ہوگا ۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے،وزیراعظم دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں بھی شرکت کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف فورم میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے،اسحاق ڈار، عطاتارڑ اور طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
