لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔ روزنامہ دنیا کے مطابق پاور ڈویژن

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔
روزنامہ دنیا کے مطابق پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 726 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، بجلی کی پیداوار 14 ہزار 274 میگاواٹ، جبکہ بجلی کی طلب 20 ہزار میگاواٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار 1 ہزار 530 میگاواٹ، تھرمل پیداوار 7 ہزار 814 میگاواٹ ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں سولر پیداوار 450 میگا واٹ، ونڈ انرجی کی پیداوار ایک ہزار 490 میگاواٹ، نیوکلیئر پیداوار 2 ہزار 890 میگا واٹ ہے، جبکہ بیاس پاور پلانٹ 100 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز بھی مکمل صلاحیت سے بجلی ترسیل کرنے سے قاصر ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم بھی اوور لوڈڈ ہے۔
