فیفا ورلڈکپ: سینیگال نے عراق کو 0-5 سے شکست دیکر نئی تاریخ رقم کر دی

حیاتیات Jun 27, 2026 IDOPRESS

ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا ورلڈکپ 2026 میں سینیگال نے عراق کو 0-5 سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے گروپ آئی کے میچ میں سینیگال نے عراق کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 سے ہرا دیا۔

سینیگال کی جانب سے حبیب دیارا نے چوتھے منٹ میں برتری دلوائی، پاپ گیے کے 2 جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے کے ایک گول نے کامیابی کو تاریخی بنا دیا۔

سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں 5 گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔


Senegal secure their first win of #FIFAWorldCup 2026 ????????

— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 26,2026


عراق کے خلاف بھاری مارجن سے فتح کے بعد سینیگال کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں