
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوٹ سے متعلق درخواست کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فلک شبیر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو صوبے میں ویپنگ پر پابندی لگانے پر سراہا۔
اداکار نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن 2 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں مریم نواز سےعاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازار، سڑکوں میں چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے بھی کوئی قانون بنایا جائے، نہیں تو ثقافتی طور پر ہم تباہ ہوجائیں گے۔

