کارگل محاذ  کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا 27 واں یوم شہادت

حیاتیات Jul 8, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کارگل محاذ کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا 27 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حوالدار لالک جان شہید کی 27 ویں برسی کے موقع پر شہید کے مزار پر پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔


صدر آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر پانے والے حوالدار لالک جان شہید کے یومِ شہادت پر ان کی عظیم قربانی اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔


صدر نے ایک بیان میں کہا کہ شہداء کا خون پاکستان کے محفوظ، مضبوط اور باوقار مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم روایات ہماری قومی شناخت کا ایک قابلِ فخر اثاثہ ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔

عوام اور مسلح افواج پاکستان کے شہداء کی مقدس امانت کی حفاظت کرنے اور ملک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا اسی شجاعت، لگن اور وقار کے جذبے کے ساتھ دفاع کرنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں