غیرملکی خواتین کے معاملے میں اسحاق ڈار کو کھینچنا غیرضروری اور ناحق ہے، سہیل وڑائچ

سافٹ ویئر Jul 8, 2026 IDOPRESS

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار و کالم نویس سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ غیرملکی خواتین کے معاملے میں اسحاق ڈار کو کھینچنا غیرضروری اور ناحق ہے، اگر کوئی رعایت دی گئی یا فیصلے میں نرمی دی گئی تو اس کا احتساب ہوسکتاہے۔

سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ جب بھی کسی بااثر شخص کا کیس ہوتو وہ ہائی پروفائل اور لوگوں کے لیے ایک مثال بن جاتاہے، دیکھنے کی بات یہ ہے کہ کیا وہ ملزم پکڑنے میں دیر ہوئی؟ یہ تو درست ہے کہ اس لڑکے نے وہ کام کیا،ظاہر ہے اثرورسوخ کی وجہ سے اسے فائدہ بھی ملاہوگا، اثرورسوخ کی وجہ سے ہی اس نے لڑکیوں کو بلایا اور جرم کیا، لیکن باقی باتیں مختلف ہیں، اگر گرفتاری فوری ہوگئی، فوری ٹیسٹ ہوگئے، ریمانڈ ہوگیا، اگر کوئی رعایت دی گئی یا فیصلے میں نرمی دی گئی تو اس کا احتساب ہوسکتاہے، اگر وہ اسی وقت گرفتار ہوگیا اور وہ لڑکیاں چلی بھی گئیں تو میرا خیال ہے کہ نانا کو نواسے کی سزا دینا یا کسی دوسرے کو کسی تیسرے کی وجہ سے ذمہ دار ٹھہرانا ، یا تو ان کی مداخلت ثابت کی جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں