عمرہ زائرین کے بعد حاجیوں کیلیے بھی ویکسی نیشن لازم قرار

حیاتیات Sep 14, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے کراچی ایئرپورٹ پر پولیو، گردن توڑ بخار، یلو فیور اور انفلوانزا ویکسی نیشن سینٹر نے کام شروع کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ’‘ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے فوکل پرسن ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ بخاری نے بتایا کہ 14ستمبر کے بعد مسافروں پر نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھائے بغیر سفر کرنا ناممکن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن کیلئے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مجاز مرکز ہے، مخصوص ممالک اور عمرہ زائرین کے بعد حاجیوں کیلئے بھی ویکسی نیشن لازم قرار دی گئی ہے۔

مرتضیٰ شاہ بخاری نے بتایا کہ مختلف ویکسی نیشنز کی مجموعی فیس ساڑھے 4 ہزار روپے تک ہے، فیس کی ادائیگی نادرا ایپ یا سہولت سینٹر سے کی جاتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں