اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت

حیاتیات Sep 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکیہ کے سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقاتیں کیں جن میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ کے سفیر عرفان سے خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مسائل کے حل اور پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان، ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئیں، ترک سفیر نے مختلف دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزمز پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے دورۂ برطانیہ میں طے ہوئی مفاہمتوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے بات کی، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں