ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان

حیاتیات Oct 8, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کو تمام شعبوں میں ایک ہمہ گیر جنگ کا سامنا ہے تاہم ملک وقار اور طاقت کی پوزیشن سے مذاکرات جاری رکھتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے کوششیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران مزاحمت اور استقامت کے پروگرام پر بھرپور انداز میں عمل پیرا ہے اور دشمن کو مایوس کرنے کیلئے ثابت قدم رہے گا۔

ایرانی صدر نے قومی اتحاد اور داخلی یکجہتی کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بنیادی شرط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں امید پیدا کرنے اور ملک کی مزاحمت مضبوط بنانے کیلئے اتحاد، باہمی تعاون اور یکجہتی ضروری ہے۔

انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاہم کہا کہ ایران کی بنیادی ترجیح ملکی صلاحیتوں، باہمی تعاون اور قومی یکجہتی پر انحصار ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں