کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او گن مین سمیت شہید

حیاتیات Oct 8, 2026 IDOPRESS

کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور گن مین شہید ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او کرک عمران خان کا کہنا تھا کہ تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی باؤنڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کا گن مین فرہاد شہید ہوگئے جب کہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں