وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا پشاور کا دورہ منسوخ

حیاتیات Oct 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا دورہ پشاور منسوخ کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث آج کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن و امان، انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورۂ پشاور کے دوران گورنر ہاؤس میں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہونا تھا، جس میں صوبے کو درپیش اہم مسائل اور حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پشاور جانا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں