وزیراعلیٰ مریم نواز  کا راجن پور کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

حیاتیات Oct 22, 2026 IDOPRESS

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راجن پورآ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ راجن پور ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی مسافروں کے بہترین علاج کا حکم دیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور حادثے کے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں