لاہور: ڈیفنس فیز 6 میں ٹریفک حادثہ، 3 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

حیاتیات Oct 23, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی بیریئر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، حادثے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ عبدالحنان، 28 سالہ مصطفیٰ اور 22 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے، زخمی نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑی پر ریس لگانے کے باعث پیش آیا، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو تھانے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں