
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے،دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے، بھرپور ضرب لگائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کورہیڈکوارٹرز پشاور آمد ہوئی ہے، کورہیڈکوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، فیلڈمارشل کو کے پی کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی،فیلڈ مارشل کو کے پی میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
