قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا

حیاتیات Oct 28, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا، جس کا مقصد بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِیکجہتی تھا۔ اس موقع پر دبئی اور شمالی امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران صدرِ پاکستان، وزیراعظمِ پاکستان اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام کی جاری جدوجہد اور مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جبکہ کشمیری عوام کی استقامت، قربانیوں اور حوصلے کی عکاسی کرنے والی تصاویر بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں