
لاہور (افضل افتخار) پنجاب کے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس میں انتظامی تبدیلی کے باوجود نئے سیکرٹری کی عدم جوائننگ نے محکمہ کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیے۔ 22 اکتوبر کو کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کو سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، تاہم 30 اکتوبر تک وہ کمشنر ساہیوال کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے، جبکہ سابق سیکرٹری فضل الرحمٰن کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کر دیا گیا تھا۔ یوں ایک طرف سابق سیکرٹری محکمہ چھوڑ گئے تو دوسری جانب نئے سیکرٹری کی جوائننگ کا معاملہ بھی تاخیر کا شکار ہو گیا۔
