
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، متعدد علاقوں میں بوندا باندی سے لاہور کی فضا میں آلودگی کی سطح بھی کم ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شام سے چلنے والی ہواؤں اور مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی کے باعث فضا کے معیار میں قدرے بہتری آئی ہے، لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کم ہو کر 111 تک آ گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے مختلف اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
