جان ریمبو نے بیٹوں سے متعلق وائرل بیان پر وضاحت پیش کردی

حیاتیات Nov 13, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جان ریمبو کے نام سے مشہور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

اداکار نے اپنے مقبول ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ سے شہرت حاصل کی جبکہ فلمی دنیا میں بھی اپنی منفرد اداکاری کے باعث خاص پہچان بنائی۔

ان کی مشہور فلموں میں چور مچائے شور، منڈا بگڑا جائے اور ہاتھی میرا ساتھی شامل ہیں۔

حال ہی میں افضل خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے اور نوجوانوں کو والدین کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دے رہے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Jan Rambo (@janrambo.official)

دوسری جانب مداحوں کا کہنا ہے کہ افضل خان کو اپنے بیٹوں کے حوالے سے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ لوگ ان کے بچوں کی اچھی تربیت سے پہلے ہی واقف ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں