امارات کے 55ویں قومی دن کی مناسبت سےابوظہبی کے ایمریٹس پیلس میں تین روزہ میر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد

حیاتیات Nov 16, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے معروف ایمریٹس پیلس مینڈارن اورینٹل میں امارات کے 55ویں قومی دن کی تقریبات کے سلسلے میں تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ 13 سے 15 نومبر 2026 تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کا بنیادی مقصد بچوں اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، انہیں کاروباری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور خاندانوں کو تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا-


فیسٹیول کا اہتمام المنصوری گروپ برائے نمائش و کانفرنسز کے تعاون سے کیا گیا، جبکہ منیٰ المنصوری اس تقریب کی نمایاں منتظم شخصیات میں شامل ہیں۔ میلے میں بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، نوجوانوں میں کاروباری سوچ پیدا کرنے اور نئی نسل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تقریب کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی خوشیوں سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔


فیسٹیول میں معروف اماراتی فنکاروں اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی، جن میں عبداللہ بالخیر، زینب العسکری، اریام، رویدہ المحروقی اور کلاڈیا الشمالی شامل ہیں۔ فیسٹیول کے دعوت ناموں میں فنکار اور میڈیا شخصیت فارس سالم کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق اس نوعیت کی تقریبات بچوں اور نوجوانوں میں خوداعتمادی، تخلیقی سوچ اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔


ہوامیر فریجنا فیسٹیول میں خاندانوں اور بچوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ نوجوان نسل کو کاروباری دنیا سے روشناس کرانے اور مقامی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی بھی تقریب کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ تین روزہ فیسٹیول میں اماراتی ثقافت، قومی یکجہتی اور نئی نسل کی ترقی کے پیغام کو نمایاں کیا گیا-

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں