واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد کردہ تیل کی پابندیوں میں کی گئی عارضی نرمی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ بی بی سی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد کردہ تیل کی پابندیوں میں کی گئی عارضی نرمی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
بی بی سی اردو کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں پھنسے ہوئے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت کے لیے جو قلیل مدتی اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا اس میں توسیع نہیں کیا جائے گا۔ یہ اجازت 19 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ایران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ برقرار رکھنا ہے۔
ایکس پر جاری ایک اور پیغام میں امریکی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے جو ’ایران کی سرگرمیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
