سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج شاندار تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس1 لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔  نجی

چپ ٹیک Apr 15, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج شاندار تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس1 لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق آج بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 4698 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے سے پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 4918 پوائنٹس کی شاندار تیزی سے انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 553 پوائنٹس کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں