ایران کا حملے کے بعد خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

چپ ٹیک Jun 27, 2026 IDOPRESS

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے ایرانی ساحلوں پر امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

آئی آر جی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے ’غیر مجاز‘ علاقے سے گزرنے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا تھا، لیکن امریکہ نے اس بہانے ایران کے ساحلی علاقوں پر فضائی حملہ کیا۔آئی آر جی سی نے ان حملوں کو جنگ بندی اور امریکی وعدوں کی خلاف ورزی قرار دیا، اور دعویٰ کیا کہ اس کے جواب میں ’خطے میں امریکی فوجی تعیناتی کے مقامات‘ کو نشانہ بنایا گیا۔

اہداف کے مقام، حملے کی نوعیت یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے آرٹیکل 5 کے مطابق آبنائے ہرمز میں ٹریفک کو کنٹرول کرنا ایران کی ذمہ داری ہے۔

آئی آر جی سی نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حملے دہرائے گئے تو ایران کا ردِعمل زیادہ وسیع ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں