
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے خفیہ ہتھکنڈوں اور پراکسی عناصر کے استعمال میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی نوعیت کے پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہے، گزشتہ سال مئی کے تنازع میں شرمناک شکست کے بعد مشرقی ہمسایہ ملک پاکستان کے مشکل سے حاصل کیے گئے امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کے لیے خفیہ کارروائیوں اور پراکسی عناصر کا سہارا لے رہا ہے۔
