کراچی کی سڑکوں پر بے لگام دوڑتی ہیوی ٹریفک نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیل دی، 2 افراد جاں بحق

چپ ٹیک Jun 29, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)منگھوپیر بند مراد چوک کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق حادثہ تھانہ منگھوپیر کی حدود میں بند مراد چوک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ رمیض عرف راجہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی 25 سالہ اسلام کے نام سے کرلی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج رہا تاہم کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔

ایس ایچ او تھانہ منگھویر راجہ زلفقار کے مطابق جاں بحق افراد بھینس کالونی اور قائد آباد کے رہائشی اور مزور تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فرار ڈمپر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں