لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی پنجاب کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ترمیم کی ہدایت

سائنس Jun 29, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں مطلوبہ ترمیم نہ کرنے کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر کریکٹر سرٹیفکیٹ کے فارمیٹس تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ سزا یافتہ اور بری ہونے والے افراد کیلئے الگ الگ فارمیٹس ہونے چاہئیں تاکہ کسی بے گناہ شخص کے ریکارڈ پر مجرمانہ داغ نہ لگے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے مبشر کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی آئی جی آئی ٹی منصور الحق سمیت دیگر پیش ہوئے۔

آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام مکمل طور پر آٹومیٹڈ ہے، اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ کریمنل افراد کیلئے الگ پروفارما تیار کر کے صوبے بھر کے ڈی پی اوز کو بھجوایا جائے اور عدالتی احکامات کے مطابق ریکارڈ کو فوری درست کیا جائے۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے فارمیٹس میں ضروری ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں